مرکز

در حال بارگیری...

کاش وہ مسکراتے

جب حضرت آیت اللہ بہجت گہری نگاہ سے دیکھتے تو میں ہل کر رہ جاتا اور میرے اندر ایک طوفان سا برپا ہو جاتا اور سوچ میں پڑ جاتا کہ شاید میرے اندر کچھ ایسی کمی ہے جس کی وہ اصلاح کرنا چاہتے ہیں ایک دن جب وہ نماز کے بعد مسجد سے نکلنے لگے میں دروازے سے باہر اس بات کا منتظر تھا کہ وہ آئیں اور میں ان کے ساتھ گھر تک ہمراہ جاوں دروازے سے نکلتے ہوئے انہوں نے ایک تیز نگاہ مجھ پر ڈالی میں سن ہو کر رہ گیا جیسے مجھ پر آسمان ٹوٹ پڑا ہو جب وہ باہر آئے تو میں خاموشی سے ان کے پیچھے پیچھے چلنے لگا انہوں نے سامنے حرم مقدس کی طرف دیکھا اور سلام کیا میری نگاہ بھی حضرت معصومہ (سلام الله علیہا) کے گنبد پر پڑی میں نے دل ہی دل میں دعا کی بی بی آپ مہربانی فرمائیں کہ آقا مجھے مسکراتی نگاہوں سے دیکھیں وہ آگے جا رہے تھے میں پیچھے پیچھے چل رہا تھا ان کے نزدیک جانے کی ہمت نہیں پاتا تھا وہ اپنے دروازے پر پہنچے دروازہ کھولا پلٹ کر مجھے مسکراتے ہوئے دیکھا اور اندر چلے گئے۔

تازہ ترین مضامین

پروفائلز