مرکز

در حال بارگیری...

یہ آپ ہی کی بات ہے

حجت الاسلام والمسلمین روحی کا بیان

 حوزہ علمیہ میں آٹھ نو سال بسر کرنے  اور سطحیات سے فارغ ہونے کے بعد جب میں نے درس خارج میں شمولیت کا ارادہ کیا تو چھان بین  کے لئے میں بعض آقایان  کے دروس خارج میں حاضر ہوتا رہا درس کے بعد جب میں جواہر الکلام کا مطالعہ کرتا تو میری سمجھ میں کچھ نہیں آتا بہت بے چین ہوا کسی نے آیۃ اللہ بہجت کے درس کی تعریف کی  اور وہاں جانے کا مشورہ دیا میں نہیں چاہتا تھا کہ وہاں جاکر ان کے درس کی جاذبیت کے سبب پھر کسی  اور کے درس میں جانے کا نہ سوچ سکوں۔ 

 چنانچہ ایک ساتھی  سے مشورہ کیا  اور پوچھا  ان کا درس کیسا ہے تو اس نے کہا کہ یہ درس معمولی نہیں جب تک خود وہاں نہیں جاؤ گے اس وقت اس کا اندازہ نہیں کرسکتے پھر میں نے اپنے ایک ساتھی کو درس میں بھیجا اس نے بتایا کہ یہ درس بہت وقیع  اور عالی ہے  اور دوسرے درسہاء خارج سے خاص ا متیاز رکھتا ہے بعد میں جب میں خود ان  کے درس میں شامل ہوا تو مجھ پر واضح ہوا کہ واقعی یہ درس بہت خاص و امتیازی شان کا ہے جس کا ایک ثبوت یہ بھی تھا کہ وہاں شامل ہونے کے بعد جب میں نے جواہر الکلام کا مطالعہ کیا تو  پتہ چلا کہ وہ پڑھاتے ہی جواہر الکلام ہیں اب اسے سمجھنے میں کوئی دقت نہیں ہوتی تھی۔  

تازہ ترین مضامین

پروفائلز