مرکز

در حال بارگیری...
توضیح المسائل

نمازگزارکامکان

نمازگزار کی جگہ کیلئے دوشرطیں ہیں :
۱۔ نمازکی جگہ مباح ہو
۲۔ نمازپڑھنے کی جگہ پرایسی ترنجاست بھی نہ ہو جونمازگزارکے بدن یالباس تک سرایت کرجائے  ۔

(۱۷۰) پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اورامام علیہ السلام کی قبر مبارک کے آگے یااس کے برابر کھڑے ہوکر نماز پڑھنا اس صورت میں کہ اس سے ان کی بے حرمتی نہ ہوتی ہوبنابراظہر مکروہ ہے لیکن احتیاط مستحب یہ ہے کہ کلی طورپر ایساکرنے سے خاص کرآگے کھڑے  ہونے سے اجتناب کرے  ۔

(۱۷۱) مسجدکی زمین، چھت اوراس کے ظاہری وباطنی حصہ کو نجس کرناحرام ہے  اورجس شخص کواسکا علم ہوجائے اسے چایئے فورااس سے نجاست کودورکرے  ۔

(۱۷۲) اگرمسجد خراب بھی ہوجائے تواسے نہ بیچاجاسکتاہے اورنہ اسے اپنی ملکیت یاسڑک میں داخل کیاجاسکتاہے  ۔

تازہ ترین مضامین

پروفائلز