(۱۳۰) میت کو غسل دینے کے بعدحنوط کرناواجب ہے یعنی میت کی پیشانی،دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیوں، دونوں گھٹنوں اوردونوں پاوں کے انگوٹھوں کے سروں پرکافورلگایاجائے گا اورمستحب ہے کہ میت کی ناک کے سرے پربھی کافور ملاجائے ۔کافورتازہ اورپساہواہوناچاہئے چنانچہ جوکافور پراناہونے کی بناپرخوشبودارنہ ہوکافی نہیں ہے ۔
(۱۳۱) مستحب ہے کہ کافورکو حضرت سیدالشہداعلیہ السلام کی مقدس تربت سے مخلوط کرکے حنوط کیاجائے اوراس صورت میں کافورکو ان جگہوں پرنہ لگائے جہاں بے احترامی ہوتی ہونیز کافورمیں خاک شفاکواتنامخلوط بھی نہ کرے کہ پھراسے کافورنہ کہاجائے
(۱۳۲) دوتروتازہ لکڑیوں کو میت کے کفن میں رکھنامستحب ہے کہ ان میں سے ایک کوبائیں بغل کے نیچے پیراہن اورلنگ کے درمیان اوردوسری کوداہنی بغل میں رکھاجائے گا ۔