(١٠٦) ممکن ہے خون نفاس صرف لمحہ بھرکیلئے آئے لیکن دس دن سے زیادہ نہیں آسکتا .
(١٠٧) وہ چیزیں جوحائض پرحرام ہیں نفساء پربھی حرام ہیں مثلامسجدوں میں ٹہرنااوربدن کے کسی حصہ کوقرآن کریم کی تحریر سے مس کرنااورجوکچھ حائض پرواجب،مستحب ،مکروہ ہے وہی کچھ نفساء پربھی واجب ،مستحب اورمکروہ ہے .
(١٠٨) نفاس کی حالت میں عورت کوطلاق دینا باطل ہے اوراس سے ہمبستری کرنابھی حرام ہے ہمبستری کرنیکی صورت میں احتیاط واجب کی بناپر اسی تفصیل کے مطابق جواحکام حیض میں بیان ہوئی ہے کفارہ اداکریگا .
(١٠٩) نفاس سے پاک ہونے کے بعد عورت غسل کریگی اوراپنی عبادتوں کوبجالائے گی اوراگرغسل کرنے کے بعددوبارہ خون دیکھے تواس صورت میں خون دیکھنے اوردرمیان میں پاکی کے کل ایام اگردس دن یااس سے کم ہوں توسب کے سب نفاس کے حکم میں ہوں گے اورعورت جن ایام میں پاک رہی ہے اگران میں اس نے روزہ رکھا ہے تواسکی قضابجالاناضروری ہے
(١١٠) اگرعورت نفااس کی حالت میں دس دن سے زیادہ خون دیکھتی ہے اورحیض میں اس کی ماہانہ عادت معین ہے توبقدر ایام عادت اپنے خون کونفاس اوربقیہ کواستحاضہ قرار دیگی اوراگرکوئی عادت معین نہ ہوتوبنابراظہردس دن تک نفاس اوربقیہ کواستحاضہ قراردیگی .