مرکز

در حال بارگیری...
توضیح المسائل

بیت الخلاکے احکام

(١٨) بیت الخلایادوسرے موقعوں پرانسان کواپنی شرمگاہ ہرمکلف سے چھپانا واجب ہے چاہے وہ محرم ہی کیوں نہ ہو جیسے ماں اوربہن اسی طرح انسان کودیوانے اورممیزبچے سے بھی اپنی شرمگاہ چھپاناواجب ہے لیکن زن وشوہرکا ایک دوسرے سے اپنی شرمگاہ چھپاناضروری نہیں ہے  ۔

(١٩) پیشاب پاخانہ کرتے وقت بدن کااگلہ حصہ (پیٹ اورسینہ )روبقبلہ یاپشت بقبلہ نہیں ہوناچاہیے  ۔
مندرجہ ذیل چارمقامات میں سے کسی ایک مقام پرپیشاب پاخانہ کرنا حرام ہے  ۔
(١) بندگلیوں میں اگران کے مالکوں کی اجازت نہ ہو
(٢) کسی کی ذاتی ملکیت میں جس نے پیشاب پاخانہ کرنے کی اجازت نہ دی ہو
(٣) ایسی جگہ جوخاص افراد کیلئے وقف کی گئی ہوجیسے بعض دینی مدارس  ۔
(٤) مومن کی قبراوردوسرے تمام دینی مقامات پرجبکہ اس سے انکی بے حرمتی ہوتی ہو  ۔

(٢٠) پیشاب کا مقام پانی کے بغیرپاک نہیں ہوسکتا اورپیشاب کے زائل ہونے کے بعداس کوپاک کرنے کیلئے پانی سے ایک مرتبہ دھونا کافی ہے  ۔

(٢١) پاخانہ کے مقام کوپانی سے پاک کرنے کیلئے اتنادھوناضروری ہے جس سے پاخانہ کی کوئی چیز اس جگہ پرباقی نہ رہ جائے لیکن اگراسکارنگ یابوباقی رھ جائے تواسمیں کوئی حرج نہیں ہے  ۔

تازہ ترین مضامین

پروفائلز