ماں کے پیٹ سے بچے کے بدن کاپہلہ حصہ نکلنے کے وقت سے عورت جوخون دیکھتی ہے اگروہ دس دن سے پہلے یادسویں دن بندہوجائے خون نفاس کہلاتا ہے اورخون نفاس دیکھنے والی عورت کونفساء کہتے ہیں .
...
(١٠٦) ممکن ہے خون نفاس صرف لمحہ بھرکیلئے آئے لیکن دس دن سے زیادہ نہیں آسکتا .
(١٠٧) وہ چیزیں جوحائض پرحرام ہیں نفساء پربھی حرام ہیں مثلامسجدوں میں ٹہرنااوربدن کے کسی حصہ کوقرآن کریم کی تحریر سے مس کرنااورجوکچھ حائض پرواجب،مستحب ،مکروہ ہے وہی کچھ نفساء پربھی واجب ،مستحب اورمکروہ ہے ....
(١٠٠) حائض پرچندچیزیں حرام ہیں
(١) ایسی عبادات جن کووضویاغسل یاتیمم کیساتھ بجالاناضروری ہے مثلانمازلیکن جن عبادتوں کیلئے وضو ،غسل ،تیمم لازم نہیں ان کوانجام دینے میں کوئی حرج نہیں ہے مثلانمازمیت وغیرہ
(٢) وہ تمام چیزیں جو مجنب پرحرام ہیں حائض پربھی حرام ہیں اورانکاذکراحکام جنابت میں گزرچکاہے
(٣) شر...