مرکز

در حال بارگیری...
توضیح المسائل

کرائے پر دئے جانے والے مال کی شرطیں

جومال کرائے کے او پر دیاجاتا ہے اسکی چندشرطیں ہیں :
١۔ معین ہوپس اگرکوئی شخص یہ کہے کہ میں نے اپناکوئی ایک گھرکرائے پردیاہےتویہ صحیح نہیں ہے
٢۔ مستاجر [کرائے پرلینے والا ] اسے دیکھے یاکرائے پردینے والاشخص اسکی خصوصیات کواس طرح بیان کرے کہ مکمل طورپرمعلوم ہوجائے
٣۔ اسے تحویل دیناممکن ہوپس بھاگے ہوئے گھوڑے کوکرائے پردیناباطل ہے ۔
٤۔ وہ مال ایساہوجواستعمال کرنے سے ختم نہ ہوجاتاہو پس روٹی اورمیوہ جات وغیرہ کوکرائے پردیناصحیح نہیں ہے
٥۔ مال جس غرض کیلئے کرائے پردیاگیاہے اس سے اس غرض کاپوراہونا بھی ممکن ہو پس کاشتکاری کیلئے زمین کوکرائے پردیناجب کہ بارش کاپانی اس کیلئےکافی نہ ہواورنہر کے پانی سے بھی اس کی آبیاری نہ ہوسکتی ہوصحیح نہیں ہے
٦۔ جوچیز کرائے پردے رہاہے اس کی اپنی ملک ہوبنابریں ایسی مباح چیزوں کوجن میں موجراورمستاجردونوں برابرکاحق رکھتے ہوں کرائے پردیناصحیح نہیں ہے ۔

تازہ ترین مضامین

پروفائلز