مرکز

در حال بارگیری...
توضیح المسائل

غصب

غصب یہ ہے کہ انسان نا حق کسی کے  مال یا حق کے اوپر مسلط ہو جائے اوریہ  ان گناہان کبیرہ میں سے ہے کہ اگر کوئی شخص اس کا مرتکب ہو جاے تو بروز قیامت اسے شدیدعذاب کا سامنا کرنا پڑے گا حضرت پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآ لہ وسلم سے ایک روایت نقل ہوئی ہے کہ من غصب شبرا من الارض طوقہ اللہ من سبع ارضین یوم القیامہ یعنی جو شخص کسی کی ایک بالشت زمین غصب کرے گا خداوند قیامت کے دن اس زمین کو ساتوں طبقوں سے اس کی گردن کا طوق قرار دے گا ایک اور رویت میں ہے کہ من اخذ ارضاً بغیر حق کلف ان یحمل ترابھا الی محشر، یعنی اگر کوئی شخص نا حق کسی کی زمین غصب کرے گا اس کو مجبورکیا جا ئے گا  کہ وہ اس زمین کی مٹی کو اٹھاکر محشر کے میدان تک لے جائے ۔

(٤٤٦) اگر کوئی شخص لوگوں کومسجد ،مدرسہ اورپل جیسی مفید عام جگہوں سے استفادہ کرنے سے روک دے تواس نے ان لوگوں کا حق غصب کیاہے اوراسی طرح اگرکوئی شخص مسجدمیں اپنے لیے کوئی جگہ معین کرے اور اس جگہ سے کسی دوسرے کو استفادہ نہ کرنے دے۔

تازہ ترین مضامین

پروفائلز