مرکز

در حال بارگیری...
توضیح المسائل

دائمی عقدکے احکام

(٤٢٨) دائمی نکاح والی عورت اپنے شوہرکی اجازت کے بغیرگھرسے باہرنہیں نکل سکتی اورہرقسم کی لذت کیلئے خودکواپنے شوہرکے سامنےتسلیم کرے اورشرعی عذرکے بغیرشوہرکوہمبستری سے نہ روکے اوراگروہ ان امورمیں اپنے شوہرکی اطاعت کرے توخوراک، پوشاک ،مکان اوردوسرے ضروریات زندگی جوفقہ کی کتابوں میں مذکورہیں انکا مہیاکرناشوہرپرواجب ہے اوراگرانہیں فراہم نہ کرے چاہے ان پرقادر ہویاقادرنہ ہوتوعورت کامقروض ہوگا .

(٤٢٩) اگرعورت اس سے پہلے والے مسئلہ میں بیان کئے گئے امورمیں اپنے شوہرکی اطاعت نہ کرے توگنہکارہے اورخوراک ،پوشاک ، مکان اورشوہرکے ساتھ سونے کاحق نہیں رکھتی لیکن اس کامہراپنی جگہ پرمحفوظ ہے .

(٤٣٠) اگرانسان دائمی عقدمیں مہرمعین نہ کرے توعقدصحیح ہے چنانچہ اگرمرداس سے ہمبستری کرے تواس پرمہرالمثل یعنی اس جیسی عورتوں کے مہرکے برابرمہراداکرنالازم ہے .

(٤٣١) دخول سے پہلے مردیاعورت کے فوت ہوجانے کی صورت میں بنابراقوی مہرنصف ہوگا .

تازہ ترین مضامین

پروفائلز