مرکز

در حال بارگیری...
توضیح المسائل

جنابت کے احکام

(٦٦) انسان دوچیزکے ذریعہ مجنب ہوتا ہے
(١) جماع (٢) منی کاباہرنکلنا خواہ نیند کی حالت میں نکلے یابیداری کے وقت اختیاری حالت میں نکلے یاغیراختیاری  حالت میں ، کم ہویازیادہ، شہوت کیساتھ نکلے یاشہوت کے بغیر  ۔

(٦٧) اگرانسان سے کوئی رطوبت خارج ہوجائے اوریہ معلوم نہ ہو کہ یہ منی ہے یاپیشاب یاکوئی اورچیز،اگرشہوت کیساتھ اور اچھل کرنکلے اوراس سے بدن میں سستی آجائے تواسپرمنی کاحکم ثابت ہے بلکہ اگرفقط شہوت کیساتھ اوراچھل کرنکلے تواس صورت میں بھی اس پرمنی کاحکم لگایاجائے گا اوراگرمذکورہ تین علامتوں میں سے کوئی ایک علامت موجود نہ ہوتووہ منی کے حکم میں نہیں ہے  ۔ اوربیمارکیلئے منی کااچھلکرنکلنالازم نہیں ہے بلکہ اگرشہوت کیساتھ نکلے توبنابراظہروہ منی کے حکم میں ہے اوراحوط کی بناپرمریض عورت کابھی یہی حکم ہے اوراس سے بدن میں سستی آنالازم نہیں ہے بلکہ تندرستی اوربیماری میں عورت کاحکم بھی مردکے مانندہوناخالی ازوجہ نہ ہوگا  ۔

(٦٨) منی کے نکلنے کے بعدپیشاب کرلینامستحب ہے اوراگرپیشاب نہ کرے اورغسل کرنے کے بعدکوئی رطوبت انسان سے خارج ہوجائے جس کے بارے میں یہ معلوم نہ ہوکہ منی ہے یاکوئی اوررطوبت تووہ منی کے حکم میں ہے اوراگرپیشاب کرنا ممکن نہ ہوتوبنابراحوط مقررہ دستورکے مطابق استبراء کرے اب اگرپیشاب یااستبراء کرنے کے بعدکوئی رطوبت خارج ہوجس کے بارے میں یہ معلوم نہ ہوکہ پیشاب ہے یامنی تووہ پیشاب کے حکم میں ہوگی  ۔

(٦٩) مجنب پرحرام ہونے والے امور
مجنب پرپانچ چیز حرام ہیں
١۔ بدن کے کسی حصے کوقرآن کریم کی تحریراوراسماء خدا سے مس کرنا اوراحتیاط کی بناپرانبیاء کرام اورآئمہ معصومین علیہم السلام اورحضرت زہراعلیہا السلام کے اسماء گرامی کو بھی مس نہ کرے
٢۔ مسجد الحرام اورمسجدالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  میں داخل ہونا چاہے ایک دروازے سے داخل ہوکردوسرے سے نکل جائے اوراسی طرح احوط کی بنا پرکسی چیز کواٹھانے کیلئے داخل ہونا بھی حرام ہے
٣۔ دیگرمساجد میں رکنا لیکن ان مسجدوں کے ایک دروازے سے داخل ہوکردوسرے سے نکل جانے یاان کے اندرسے کوئی چیزاٹھانے کیلئے ان میں داخل ہونے میں کوئی حرج نہیں ہے اوراحتیاط واجب یہ ہے کہ آئمہ ہدی سلام اللہ علیہم اجمعین کے مزارات مقدسہ میں بھی نہ ٹھر ے بلکہ عبور بھی نہ کرے اوراس طرح ان کے برآمدوں بھی  .
٤۔ مسجدمیں کوئی چیزرکھنا
٥۔ قرآن کریم کی ان سورتوں کوپڑھناجن سے سجدہ واجب ہوتا ہے ا و رو ہ چارسورتیں ہیں  ۔
(١) سورہ سجدہ (٢) سورہ فصلت (٣) سورہ نجم (٤) سورہ علق
مجنب پران سورتوں کاکوئی ایک کلمہ پڑھناحرام ہے  ۔

تازہ ترین مضامین

پروفائلز