مرکز

در حال بارگیری...
توضیح المسائل

آفتاب

(٤٤) آفتاب پانچ شرطوں کے تحت زمین، مکان اوراسمیں استعمال ہونی والی دیگراشیاء جیسے دروازہ یاکھڑکی یادیواروں میں نصب شدہ کیلوں کوپاک کردیتا ہے  ۔
(١) وہ نجس چیزایسی تر ہوکہ اگرکوئی دوسری چیزاس سے لگ جائے توتر ہوجائے
(٢)  اگراس چیز میں عین نجاست موجود ہوتو آفتاب کی کرن اس پر پڑنے سے پہلے اسے برطرف کیا جائے گا  .
(٣)  سورج کی شعاعوں کے آگے کوئی دوسری چیزحائل نہ ہوپس اگربادل یا پردہ کے پیچھے سے آفتاب کی شعاعوں نے کسی نجس چیز کو خشک کردیا ہو تووہ پاک نہیں ہوگی لیکن اگربادل اس قدر ہلکا ہوجوآفتاب کی شعاعوں کونہ روک سکتا ہوتواس میں کوئی حر ج نہیں ہے
(٤)  آفتاب خودنجس چیز کوخشک کرے پس اگرآفتاب اورہوادونوں ملکر کسی نجس چیز کوخشک کریں تووہ پاک نہیں ہوگی لیکن اگرہوا اتنی ہلکی چل رہی ہو جس سے یہ نہ کہاجائے کہ اس نے نجس چیز کوخشک کرنے میں مددکی ہے تواس میں کوئی حرج نہیں ہے
(٥)  آفتاب ایک ہی وقت میں زمین اورمکان کے نجس ہونے والے بیرونی اوراندرونی حصے کوباہم خشک کرے  ۔ پس اگرآفتاب ایک مرتبہ اس کے بیرونی حصے کوخشک کرنے کے بعددوبارہ اس کے اندرونی حصے کوخشک کرے تو اس سے صرف اس کابیرونی حصہ پاک ہوگا اوراس کے اندرونی حصہ کی نجاست باقی رہے گی  ۔

تازہ ترین مضامین

پروفائلز