تعارف کتاب «منتخب المسائل»
اسلام ایک ایسا دین ہے، جسکی بنیاد، صحیح و برحق عقائد، نیز زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مختلف اعمال و دستورات پررکھی گئی ہے اعتقادات کے باب میں تقلید جائز نہیں ہے، اسی طرح سے غیر اعتقادی دستورات و اعمال یعنی ضروریات دین (واضح مسائل جن پرتمام مسلمانوں کا اتفاق ہے) میں بھی تقلید لازمی نہیں ہ...