گمشدہ مال حاصل ہونے کے احکام
(٥٢١) انسان کوجب کہیں کوئی مال مل جاتاہے تواگراس میں کوئی ایسی علامت موجودنہ ہو جس سے اس کے مالک تک رسائی ہوسکے اوروہ مال حیوان بھی نہ ہو اوراسکی قیمت ایک درہم یعنی ۱۲/۶ نخود سکہ دار چاندی سے کم نہ ہو تواس کے مالک کی طرف سے صدقہ دے سکتا ہے یاپھراسے حاکم شرع کودیدے ۔...