(٣٩١) شوال کاچاند دیکھنے کے وقت اگرکوئی شخص بالغ، عاقل اورہوشیارہوفقیر ا ورغلام بھی نہ ہوتووہ اپنااوراپنے زیرکفالت افرادکا فطرہ فی کس ایک صاع (تقریباتین کلو) کے حساب سے گندم یاجویاکھجوریاکشمش یاچاول یامکا یاان کے ماننددوسری اشیاء جواکثر لوگوں کی خوراک ہے مستحق کودے اگران میں سے کسی ایک کے عوض پیسہ اداکرے تووہ بھی کافی ہے .
(٣٩٢) ایسے شخص کافطرہ جوشوال کاچاندنکلنے سے پہلے کسی دوسرے شخص کامہمان ہوگیاہومیزبان پرواجب ہے بشرطیکہ وہ کھانا
کھانے کیلئے اس کے گھرآیاہو چاہے بعدمیں کوئی ایسی رکاوٹ پیش آجائے کہ وہ کھانانہ کھاسکے .
(٣٩٣) جوشخص سیدنہیں ہے وہ سیدکوفطرہ نہیں دے سکتا حتی اگرکوئی سید اس کے یہاں کھاناکھاتاہوتواس کافطرہ بھی کسی دوسرےسیدکونہیں دے سکتا .