مرکز

در حال بارگیری...
توضیح المسائل

جن لوگوں پرروزہ رکھناواجب نہیں ہے

(٣٣٥) اگرمریض یہ جان لے یاگمان کرے کہ روزہ رکھنااس کیلئے نقصان دہ ہے توروزہ نہ رکھے اوراگرروزہ رکھے گاتواسکاروزہ صحیح نہیں ہے .

(٣٣٦) روزہ رکھنے پرقادرنہ ہونے کی صورت میں نوبالغ لڑکی یالڑکے کے اوپرروزہ رکھناواجب نہیں ہے اسکی قضاواجب ہے لیکن کفارہ واجب نہیں ہے .

(٣٣٧) اگرانسان ایسی بیماری میں مبتلاہوجائے جس میں پیاس زیادہ لگتی ہواوروہ پیاس کوبرداشت نہ کرسکتاہویااس کیلئے باعث مشقت ہوتواس پرروزہ رکھناواجب نہیں ہے  .

(٣٣٨) وہ عورت جس کے یہاں ولادت کاوقت قریب ہواوراسکاروزہ بچے کیلئے یاخوداس کیلئے نقصان دہ  ہوتواس پرروزہ افطار کرناواجب ہے اورہرروزہ کے عوض میں فقیر کوایک مدطعام اداکرے اوردونوں صورتوں میں چھوڑے گئے روزوں کی قضاکرے

(٣٣٩) جوعورت بچے کودودھ پلارہی ہواوراسکادودھ بھی کم ہوخواہ وہ بچے کی ماں ہویادایہ وہ اجرت پرپلارہی ہویااجرت کے بغیرچنانچہ اگرروزہ اس کیلئے یاشیرخواربچے کیلئے نقصان دہ  ہوتواس پر افطارکرناواجب ہے اوروہ ہرروزے کے بدلے میں ایک مدطعام فقیرکودے گی اوردونوں صورتوں میں عذربرطرف ہونے کے بعدچھوڑ گئے روزوں کی قضابجالائے گی اوراگرکوئی ایسی عورت اسےمل جائے جوبلااجرت بچے کودودھ پلادے یادودھ پلانے کے عوض خوداس کے والدین سے یاکسی ایسے شخص سے جواسے دودھ پلانے کی اجرت دے اجرت لے لے تواس صورت میں واجب ہے کہ بچے کواسکی تحویل میں دے اورروزہ رکھے .

تازہ ترین مضامین

پروفائلز