مرکز

در حال بارگیری...

حجر اسود خدا کی طرف سے ہے

مشرکین کا کہنا ہے کہ خدا ہمارا خدا ہے  اور یہ بت خدا نہیں بلکہ ہمارے شفیع ہیں بالکل اسی طرح جس طرح مسلمانوں کا خدا،خدا ہے  اور وہ حجر اسود سے شفاء حاصل کرتے ہیں جیسا کہ قرآن مجید میں ہے ھولاء شفعاءنا کہ یہ بت ہمارے شفیع ہیں میں کہتا ہوں کہ حجر اسود کا معاملہ تو خدا کی طرف سے ہے مشرکوں  کے پاس کیا ثبوت ہے کہ خدا نے بتوں کو ان کا شفیع بنایا ہے۔   

روایات میں ہے کہ حضرت محمد بن حنفیہ نے حضرت امام سجاد 7 سے کہا کہ امامت میرا حق ہے کیونکہ میں اولاد امیرالمومنین 7 میں سب سے بڑا ہوں حضرت امام سجاد 7 نے فرمایا بلکہ خدا کی طرف سے یہ میرا حق ہے آؤ  اس کا فیصلہ حجر اسود سے کرا لیں چنانچہ حجر اسود  کے پاس پہنچ کر پہلے جنا ب محمد بن حنفیہ نے کہا اے حجر اسود میں اولاد امیرالمومنین 7 میں سب سے بڑا  ہوں کیا تو گواہی دیتا ہے کہ امامت میرا حق ہے حجر اسود کی طرف سے کوئی جواب نہ آیا ان  کے بعدحضرت امام سجاد 7 نے حجر اسود سے مخاطب ہوکر کہا کہ میں اپنے پدر بزرگوار امیرالمو منین 7  اور ان  کے دو فرزندان  کے بعد خدا کی طرف سے بنایا ہوا امام ہوں کیا تو اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ میرا دعویٰ سچا ہے حجر اسود نے با لکل انسان کی طرح بلند آواز سے کہا کہ بیشک آپ حضرت امیر المو منین 7 کے دونوں فرزندان  کے بعد وصی امیر المومنین 7 ا ور مخلوق  پر حجت خدا ہیں۔ 

حضرت محمد بن حنفیہ کا مقصد حضرت امام سجاد 7  کے ساتھ اختلاف کرنا نہیں تھا بلکہ انھوں نے امر حق واضح کرنے  کے لئے یہ سب کچھ کیا تھا چنانچہ وہ حضرت امام سجاد 7 کی امامت سے کبھی دست کش نہیں ہوئے۔ 

تازہ ترین مضامین

پروفائلز