مرکز

در حال بارگیری...
توضیح المسائل

گندم ،جو،کھجوراورکشمش کی زکات

(٣٨٣) گندم ،جو،کھجوراورکشمش میں اس وقت زکات واجب ہوگی جب وہ بقدرنصاب پہنچ جائیں اوران کانصاب تقریبا٢٨٨ من تبریزی ہے کہ اس کوایک دقیق ترحساب کے تحت ٨٤٧ یا١٩٤ ٪ ٨٤٩ کلوگرام کے برابرمانا گیاہے لیکن ٨٤٧ کلوگرام کی رعایت کرنااحتیاط کے مطابق ہے .

(٣٨٤) اگرگندم جوکھجوراورانگورمیں زکات واجب ہونے کے بعدانکامالک مرجائے تواس کے مال سے زکات نکالی جائے گی لیکن اگرزکات واجب ہونے سے قبل مرجائے تومیت کے وارثوں میں سے جس کاحصہ بقدرنصاب ہووہ اپنے حصے کی زکات نکالے گا .

(٣٨٥) اگرگندم ،جو،کھجوراورانگورکوبارش یانہرکے پانی سے سیراب کیاگیاہویاصرف زمین کی رطوبت سے استفادہ کیا گیاہوتواس کی زکات دسواں حصہ ہے اوراگرہاتھ کے ذریعہ مثلاڈول یاپمپنگ سیٹ وغیرہ کے ذریعہ آبیاری کی گئی ہوتواس کی زکات بیسواں حصہ ہے .

(٣٨٦) گندم ،جو، کھجورکی زراعت میں جوکچھ خرچ کیاہے اس کوان کی پیداوارسے کم کرسکتاہے اورچنانچہ اخراجات کواس سے کم کرنےسے پہلے پیداوارکاوزن بقدرنصاب پہنچ جائے لیکن اخراجات کم کرنے کے بعدوہ بقدرنصاب نہ ہوتوبنابراظہرزکات واجب نہ ہوگی .

تازہ ترین مضامین

پروفائلز