مرکز

در حال بارگیری...
توضیح المسائل

مسافرکے روزے کے احکام

(٢٣٢) مسافرسفرمیں روزہ نہیں رکھ سکتامگریہ کہ اس نے سفرمیں روزہ رکھنے کی نذرکی ہوتواس صورت میں روزہ رکھناصحیح ہے اوربنابر احتیاط واجب سنتی روزہ سفرمیں رجاء کی نیت سے رکھاجائیگالیکن مدینہ منورہ میں ایک روایت کے مطابق حاجت برآری کیلئے تین دن روزہ رکھ سکتاہے .

(٣٣٣) ظہرسے پہلے سفرکرنے سے روزہ باطل ہوجاتاہے خواہ اس نے رات ہی میں سفرکاارادہ کرلیاہویابعد میں قصدکرے لیکن احتیاط مستحب یہ ہے کہ اگرگزشتہ رات سے ہی وہ سفرکاقصد نہ رکھتاہوتوسفراختیارنہ کرے .

(٣٣٤) اگرظہرکے بعدسفرسے واپس پلٹ آئے اوراس دن کے ظہرمیں ایسی جگہ پرنہ ہوجہاں انسان کی نمازتمام ہے تواس دن کا روزہ باطل ہے اگرظہرسے پہلے واپس پلٹ آئے اوراس نے افطارنہ کیاہوتواس دن کاروزہ اس پرواجب ہوجائیگابنابریں وہ روزہ کی نیت کرے گااوراسکاروزہ بھی صحیح ہے .

تازہ ترین مضامین

پروفائلز