مرکز

در حال بارگیری...
توضیح المسائل

جن چیزوں پرسجدہ کرناصحیح ہے

(١٩٩) زمین اورزمین سے اگنے والی ان چیزوں پرجوخوراک اورپوشاک میں استعمال نہیں ہوتیں سجدہ کیاجائیگااورخوراک وپوشاک میں استعمال ہونے والی چیزوں پرسجدہ کرناصحیح نہیں ہے .

(٢٠٠) معدنیات پرسجدہ کرناباطل ہے جیسے سونا، چاندی ،عقیق،فیروزہ اوراصلی مرمرلیکن معدنی پتھروں جیسے معمولی سنگ مرمراورسیاہ پتھرپر سجدہ کرنے میں بنابراظہر کوئی حرج نہیں ہے .

(٢٠١) جوچیزیں زمین سے اگتی ہیں  اورجانوروں کی خوراک ہیں مثلاگھاس وغیرہ ان پرسجدہ صحیح ہے .

(٢٠٢) خاک شفاپرسجدہ ہرچیزسے بہترہے اوراس کے بعدپاک مٹی پرسجدہ کرنابہترہے .

(٢٠٣) اگردوران نمازکوئی ایسی چیزجس پرسجدہ کیاجاسکے گم ہوجائے اورکوئی دوسری چیزجس پرسجدہ کرناصحیح ہوموجودنہ ہو چنانچہ اگروقت وسیع ہے تونمازکوتوڑدے گااوراگروقت تنگ ہے تواپنے لباس پراگروہ کپاس یاکتان کاہوسجدہ کریگااوراگرلباس کسی دوسری چیز سے بناہواہوتواسی پرسجدہ کریگااوراگریہ بھی ممکن نہ ہوتوہاتھ کی پشت پراوراگروہ بھی ممکن نہ ہوتوکسی معدنی چیز مثلاعقیق کی انگوٹھی پرسجدہ کریگا .

تازہ ترین مضامین

پروفائلز