مرکز

در حال بارگیری...

روایات پرانحصار

فقہی مباحث میں وہ روایات کے مفہوم ومطالب کی طرف زیادہ توجہ دیتے تھے تمام روایات کے عبارات ومفاہیم کوسامنے رکھ کران پرخوب  توجہ دیتے اوران کے مجموعی مفہوم سے جوحاصل ہوتااسے نتائج وفتاوی کی بنیادبنادیتے ممکن ہے کہ دوسرے بزرگواربھی اسی اصول کے مطابق عمل کرتے ہوں لیکن آقائے بہجت اس پرسختی سے کاربندرہے.

ہم دیکھتے ہیں کہ وہ روایات کے اسنادمیں زیادہ اشکالات سے کام نہ لیتے جبکہ دوسرے   بزرگواراسناد کے بارے میں بہت زیادہ اشکالات کرتے تھے آپ اسناد کی بجائے روایات کے معانی ومفاہیم کوزیادہ اہمیت دیتے تھے اگران کے فتوی کا  مدرک صرف ایک روایت ہوتی تو پھراس روایت کے بارے میں ہرپہلوسے بہت زیادہ دقت فرماتے تھے بہرحال اسنادروایات کوبہت زیادہ اہمیت نہیں دیتے تھے .

تازہ ترین مضامین

پروفائلز